وسیم اکرم ،ْ وقار یونس اور رمیز راجہ نے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والی دہشتگردی میں زخمی ہونے والے نوجوان ولید خان کو سپر ہیرو قرار دے دیا
ولید خان کی ہمت اور دلیری کی کہانی سنتے ہوئے وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجا بھی آبدیدہ ہوگئے
اتوار 3 جون 2018 21:00
(جاری ہے)
وسیم اکرم اور وقار یونس کے سامنے تیسرا ڈبلیو پشاور کے آرمی پبلک اسکول کا نوجوان ولید خان تھا۔ آرمی پبلک اسکول میں چند سال قبل دہشت گردوں کے حملے کے وقت ولید اپنی کلاس کا مانیٹر تھا اور اس آڈیٹوریم کے سامنے ڈیوٹی دے رہا تھا جہاں دہشتگردوں نے بے دردری سے کئی بچوں کو شہید کیا۔
ولید خان کی ہمت اور دلیری کی کہانی سنتے ہوئے وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجا بھی آبدیدہ ہوگئے۔ ولید خان وہ بہادر بچہ تھا جس نے کم عمری کے باوجود اپنے بدن پر 10 گولیاں کھائیں اور بزدل دشمن کامقابلہ کر کے اپنے ساتھیوں کو بچایا۔وسیم اکرم ،وقار یونس اور رمیز راجا ولید خان کے ہیرو ہیں لیکن کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ولید خان ہمارا ہیرو ہے جس نے دشمن کا مقابلہ کرکے کئی بچوں کو بچایا۔ولید خان برمنگھم میں علاج کرانے آئے ہوئے ہیں، ان کے ھونٹ اس سانحے میں متاثر ہوئے تاہم باہمت نوجوان کی دلیری کی داستان نے برطانوی شہریوں کو بھی حیران کردیا ہے۔جوناتھن ایگنیو برطانوی نشریاتی ادارے میں پروگرام کرتے ہیں، انہیں جب ولید خان کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے ٹیسٹ میچ اسپیشل نامی مقبول پروگرام میں اس نوجوان کو مدعو کیا۔پھر ولید کی خواہش پر ان کی ملاقات وسیم اکرم ،وقار یونس اور رمیز راجا سے کرائی گئی۔ کھلاڑیوں نے ولید خان کو گلے لگایا ان کی کہانی سنی اور انہیں مزید ہمت سے علاج کرانے اور تعلیم مکمل کرنے کی تلقین کی۔ولید خان نے کہا کہ میں برمنگھم میں اپنا علاج کرارہا ہوں اور اپنے ہیروز سے مل کر خوش ہوں۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ولید خان کو سپر ہیرو قرار دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.