روہت شرما اور ڈومینی کا ریکارڈ پاش پاش، محمد شہزاد زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے

اتوار 3 جون 2018 21:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) افغانستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی اور بھارتی بلے باز روہت شرما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، ڈومینی نے 1822 اور روہت شرما نے 1852 رنز بنا رکھے تھے جبکہ محمد شہزاد نے 61 میچز میں 1856 رنز بنا لئے ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، نیوزی لینڈ کے ہی برینڈن میک کولم 2140 رنز بنا کر دوسرے، بھارت کے ویرات کوہلی 1983 رنز کے ساتھ تیسرے، تلکارتنے دلشان 1889 رنز بنا کر چوتھے اور پاکستان کے شعیب ملک 1887 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔