2013ء اور 2018ء کے درمیان لوڈ شیڈنگ میں فرق واضح ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق ارکان اسمبلی سے گفتگو

اتوار 3 جون 2018 22:30

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا سفر جو پنجاب میں شروع کیا تھا۔25جولائی کے بعد پورے ملک میں پھلائیں گے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ سابق وزراء اور سابق اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت سے خوشی اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہم اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا بلکہ مٹروبس ‘میٹرو ٹرین چلائی اس طرح سکول و کالج‘یونیورسٹیز‘ میڈیکل‘ سنٹرزنئے ہسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ پرانے ہسپتالوں کو بہتر کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ کے ہسپتالوں میں پہلی دفعہ ایسا ہو چکا ہے کہ اعلیٰ معیار کے پتھالوجی ٹیسٹوں کی فیس ختم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب عوام 2013ء اور 2018ء کے درمیان لوڈ شیڈنگ کے فرق کی بات کرتے ہیں تو فرق واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی انرجی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔جس سے بجلی کی پیداوار قومی گرڈ کے ذریعے پورے پاکستان میں استعمال ہو رہی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم الزلامات کی سیاست کی بجائے عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزراء رضا علی گیلانی ‘ لیگی رہنما سمیع اللہ خان‘ سلطان محمود ہنجرا و دیگر موجود ہے۔