کھاد کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمت میں ایک سال میں 85فیصد اضافہ کردیا کاشتکار پریشان

اتوار 3 جون 2018 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء)کھاد کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمت میں ایک سال کے دوران 85فیصد اضافہ کردیا کاشتکار پریشان ، یوریا کھاد کی قیمت1500 روپے فی بوری سے بڑھا کر1860 روپے فی بوری کردی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2ہزار روپے فی بوری فروخت رہی ہے حکومتی ادارے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کے سٹاک میں یوریا کھاد ختم ہے گذشتہ آٹھ نو ماہ سے کمی کو پورا کرنے کیلئے یوریا کھاد امپورٹ کرنے کیلئے حکومت کو بار بار لکھا جاچکا ہے کھاد کی امپورٹ کیلئے NFMLکے بورڈ آف ڈائریکٹر نے یوریا کی امپورٹ کیلئے سفارشات کی تھیں ان سفارشات کے وزارت صنعت وپیداوار اور قائمہ کمیٹی کی طرف سے بھی منظوری دے چکی ہے مگر تاحال امپورٹ کا آرڈر نہیں دیا گیا جس وجہ سے کھاد کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمت بڑھاتے بڑھاتے تقریبا ایک سال کے اندر اندر ایک ہزار روپے سے 1860روپے فی بوری کردی ہے حکومت میں سنجیدہ حلقوں نے کسانوں کی مشکلات کے پیش نظر قائم کرنے کیلئے بھی سفارشات پیش کی جاچکی ہیں لیکن تاحال معاملات یوں کے توں ہیں کاشتکاروں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر غیر ملکی یوریا امپورٹ کرکے اپنے سٹاک میں RESERVEرکھے تاکہ ملک میں یوریا کھاد کی شارٹیج نہ آئے اور قیمتیں متوازن رہیںکسانوں نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف ایک ہی سستی ملتی تھی اب اس کی قیمت میں بھی اضافہ شروع ہوگیا جس سے کاشتکار مزید پریشان ہونگی