کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اپریل کے دوران 10.53 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

پیر 4 جون 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) اپریل 2018ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 10.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 30.82 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے 27.88 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 2.94ملین ڈالر یعنی 10.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔