ایشوریہ رائے بچن کا امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی 45 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار

پیر 4 جون 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی 45 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر فیملی کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشوریہ رائے بچن کی امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی 45 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر فیملی کی تصویر بھی شئیر کی ہے اور کہا کہ میںدعا گوہوں کہ آپ خوشیوں بھری اور صحت مندانہ زندگی گزاریں۔

اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی اتوار کو 45 ویں سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر دنیا بھر سے مداحوں نے دونوں اداکاروں کے لئے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اداکار امیتابھ بچن نے شادی کی 45 ویں سالگرہ پر جیا بچن کے ساتھ ٹویٹر پر پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنے مداحوں کی محبت اور نیک خواہشات کے شکرگزار ہیں۔ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں امیتابھ بچن جیا بچن کو پھول دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :