رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سکیورٹی مانگ لی

پیر 4 جون 2018 12:40

رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سکیورٹی مانگ لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تحفظ کیلئے آئی جی پنجاب سے سکیورٹی مانگ لی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایک قوالی ریکارڈ کروائی تھی جس میں دہشت گردوں کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر قوالی آن ایئر ہونے کے بعد دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس پر پریس کانفرنس کر کے تمام معاملات میڈیا کے سامنے بھی پیش کیے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لئے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بھی درخواست دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :