نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو خارجہ امور اور معیشت کے بارے میں بریفنگ دی گئی

پیر 4 جون 2018 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو پیر کے روز خارجہ امور اور معیشت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ اور وزارت کے سینئر حکام نے نگران وزیراعظم کو خارجہ پالیسی سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ دریں اثناء نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزیراعظم آفس میں معیشت کے بارے میں بریفنگ کی بھی صدارت کی۔

متعلقہ عنوان :