چکوال،صدر پولیس چکوال نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

پیر 4 جون 2018 16:30

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) صدر پولیس چکوال نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ اے ایس آئی خاور سعید نے قتل کے زیر تفتیش ملزم وقاص بہادر ولد خان بہادر کی نشاندہی پر قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول اور تین گولیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

جبکہ سب انسپکٹر فرہاد حسین نے بلکسر کے مقام پر کار نمبرLXG7055جس کو ملزم ناصر قیوم ولد محمد یونس ساکن راولپنڈی چلا رہا تھا کہ قبضہ سے 300گرام چرس جبکہ اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے عتیق الرحمن ولد عبدالریشد ساکن راولپنڈی کے قبضہ سے 200گرام چرس برآمد کر کے دونوں کیخلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا اور کار پولیس نے قبضہ میں لے لی۔