سپریم کورٹ کے انتخابات بارے فیصلے سے ثابت ہوگیا عدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن عام انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر چاہتے ہیں،حاجی علی مدد جتک

پیر 4 جون 2018 17:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کے حوالے سے تاریخی فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن عام انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر چاہتے ہیں،25جولائی کو عوام ووٹ کے ذریعے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو مسترد کردیں گے کارکن پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھر گھر انتخابی مہم چلائیں۔

یہ بات انہوں نے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے میڈیا سیل میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،میڈیا سیل کے انچارج حیات خان ،عبدالباری موسیٰ خیل اوردیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے دی جانے والی مقررہ تاریخ 25جولائی کو ہی انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے جس میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ریفام میں تمام سیاسی جماعتیں شامل تھیںالیکشن ریفام کے لئے چند جماعتوں کے کہنے پر نہیں ہولاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے اس کا مطلب سپریم کورٹ بھی چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوںجو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام ملک کو بحرانوں اورقرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے مسترد کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے جس کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پورے بلوچستان میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائے گی جس کاباقاعدہ آغا چند روز میں کردیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھرگھرانتخابی مہم چلائیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔