کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت10 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 4 جون 2018 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) نو شکی کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت10 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نو شکی کے علاقے کیشنگی میں پک اپ اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین ندا بی بی اور نور جہاں ، محمد عرفان، عزیز احمد، عبدالصمد ، عبدالخالق، عبداللہ، عبدالباسط، خان جان ، رضوان، عید محمد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :