کاغزات نامزدگی فارم کی فیس 100 روپے مقرر

ایک شناختی کارڈ پر پانچ کاغزات نامزدگی فارم وصول کئے جاسکتے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک

پیر 4 جون 2018 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) ایک شناختی کارڈ پر پانچ کاغزات نامزدگی فارم وصول کئے جاسکتے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خٹک کے مطابق کاغزات نامزدگی فارم کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے،قومی اسمبلی کی نشست کے لئے تیس ہزار روپے جمع کروانے ہوں گے ،صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے بیس ہزار روپے فیس جمع کروانا ہوگی،خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے لئے جمع کرائی گئی فیس قابل واپسی ہوگی۔