Yousaf Khatak - Urdu News

یوسف خٹک ۔ متعلقہ خبریں

Yousaf Khatak

محمد یوسف خان خٹک (18 نومبر 1917ء - 29 جولائی 1991ء) تحریک پاکستان کے فعال کارکن تھے۔ آپ حالیہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مشہور و معروف خاندان کے چشم و چراغ تھے، آپ کے والد کا نام خان بہادر قلی خان خٹک تھا، جو سابق گورنر اسلم خان خٹک، لیفٹینٹ جنرل حبیب اللہ خان اور کلثوم سیف اللہ خان کے بھائی تھے۔ یوسف خٹک صوبہ سرحد (برطانوی سامراج) میں ڈاکٹر خان صاحب کی سربراہی میں قائم گانگریسی حکومت کے خلاف تحریک پاکستان کے انتہائی فعال کارکن رہے۔ خان لیاقت علی خان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بناء پر آپ کو تقسیم ہند کے بعد مسلم لیگ کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ تاہم ان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ عبدالقیوم خان کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے پارٹی عہدہ سے مستعفیٰ ہو گئے۔ عبدالقیوم خان نے منظم طور پر یوسف خٹک اور ان کے حمایتی بیرسٹر سیف اللہ خان کے خلاف پارٹی میں تحریک چلائی۔ 1949ء میں یوسف خٹک کو پارٹی کا صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا اور بعد ازاں آپ خان لیاقت علی خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد مرکز میں آل پاکستان مسلم لیگ کے دوسرے سیکرٹری جنرل نامزد ہوئے-

Latest News about Yousaf Khatak in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Yousaf Khatak. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

یوسف خٹک کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ یوسف خٹک کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر