لاہو ربورڈکے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 4 جون 2018 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) اعلی وثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے کنٹرولر (امتحانات) پروفیسر محمد ناصر جمیل نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ون ) کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا - اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے امتحانی مرکز پر محمد احمد نامی طالب علم کے پاس موبائل واچ کی موجودگی کی بنا پرسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بورڈ مال پریکٹس ایکٹ کے تحت مذکورہ طالب علم کو موقع پر نقد جرمانہ کیا -یاد رہے کہ لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات کوانٹرمیڈیٹ امتحانات سالانہ 2018کے لئے سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات بھی تفویض کئے گئے ہیں-