انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان نے اورکزئی ایجنسی اور ہنگو کیلئے کابینہ تشکیل دیدی

پیر 4 جون 2018 21:16

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان نے ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کیلئے کابینہ تشکیل دیدی ،اس حوالے سے انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے صدر سرممتازعباسی کے دفتر سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل اف پاکستان نے سینئر صحافی صالح دین اورکزئی کو اورکزئی ایجنسی کا صدر جبکہ طفیل محمد خان کو ضلع ہنگو کا صدر مقرر کردیاگیا ہے جس پر اورکزئی یونین آف جرنلسٹس او اورکزئی پریس کلب اور ہنگو پریس کلب کے صحافیوںنے دونوں ممتاز صحافیوں کے جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے صدور مقررہونے مبارک باد دی اور کہاکہ نو منتخب صدور مرکزی صدر سردار ممتاز انقلابی اور صوبائی قائدین کا ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے انٹر نیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے پلٹ فارم پر اواز اٹھائی گی ۔

متعلقہ عنوان :