قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 7قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی مزید 6نشستوں کیلئے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹس جاری کردیئے

پیر 4 جون 2018 22:18

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کی 7اور صوبائی اسمبلی کی مزید 6نشستوں کیلئے امیدواروں کوپارٹی کی ٹکٹیں جاری کردیں،قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈنے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی مزید 13امیدواروںکے نام فائنل کرکے انھیں پارٹی کی ٹکٹ جاری کردیئے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 06کیلئے عبدالودود خان، این اے 08کیلئے انجینئر ظفر یاب خان، این اے 9بونیر کیلئے پروفیسر حمید الرحمان، این اے 42سے ملک مصطفی خان مہمند ، این اے 47کیلئے اعصام الدین ، این اے 48کیلئے جھانزیب خان وزیراور این اے 49سے ملک عطاء میر خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-14کیلئے مرزاباچہ،PK-24کیلئے ڈاکٹر سجاد احمد خان،PK-28 کیلئے جاوید خان، PK-29کیلئے نثار خان ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-45صوابی کیلئے حمید خان اورحلقہ PK-50کیلئے یوسف زمان کوپارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا۔باقی ماندہ امیدواروں کے نام بورڈ کے باہمی صلاح مشورے سے کل اور پرسوں شائع کئے جائیں گے۔