تمبو،عید الفطرکے موقع پرسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جارہے ہیں،نذیر احمد کرد

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنیمساجد،شاپنگ سینٹرز و دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات رکھنے اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کی سخت ہدایات جاری کردئے گئے ہیں،ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد

پیر 4 جون 2018 22:42

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیرآبادنزیراحمد کرد نے کہاہے کہ عید الفطرکے موقع پرسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جارہے ہیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنیمساجد،شاپنگ سینٹرز و دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات رکھنے اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کی سخت ہدایات جاری کردئے گئے ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نذیر احمد کرد نے نے کہاکہ عید الفطر کے حوالے سے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو سیکورٹی کے سخت انتظامات کے احکامات جاری کر دیئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے 21رمضان کو یوم شہادت حضر ت علی اور 27رمضان المبارک شب قدر کے مناسبت سے رینج کے تمام مساجد اہم مقامات شاپنگ سینٹرز ، عیدگاہوں و مساجد میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرکے اضافی نفری تعینات کی جائے گی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی میں اضافہ کرکے سخت چیکنگ کی جائے سرکاری عمارتوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے ۔

(جاری ہے)

حساس عوامی مقامات پر اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل ٹیم سے سرچنگ اور سوئپنگ کرائی جائے تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں اس لئے یہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے پولیس آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض ہوشیاری اور چوکنا ہو کر سرانجام دیں جہاں شر پسند عناصر ملکی سا لمیت کے لئے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں اور ملک میں انکے خلاف جاری آپریشن کے تناظر میں انکی مسلح فورسز کے خلاف بڑھتی ہوئی کاروائیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہیکہ ہم علاقے کے امن و امان کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے اقدامات بھی اٹھائیں کیونکہ شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں سے گھبرا کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں جہاں پر وہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائیاں کرکے عام لوگوں کے دل میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں ایسے ملک دشمن عناصر کی ایسی تخریبی کاروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے عام لوگوں میں انکا اثر ختم کرنا ہے۔

ایس پیز تمام ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں اور انھیں ہدایات دیں کہ جہاں عوام کی جان و مال کی حفاظت اہم ہے وہی پر پولیس ملازمین کو اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جرائم پیشہ افرا کے خلاف آئی بی اوکے تحت کاروائی کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں شہری اور دیہی علاقوں میں پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ عید کے موقع پر ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔