Live Updates

مخالفین سیاسی میدان میں میاں نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،چودھری شوکت فجر

پیر 4 جون 2018 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کاہنہ کے رہنمائ چودھری شوکت حسین فجر نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ سینئرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ ان جماعتوں نے اپنے حکومتی صوبوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013ئ میں ملک کو درپیش توانائی بحران سمیت دہشت گردی اور اقتصادی صورتحال کے بڑے چیلنجز کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت میں حل کر دیا ہے۔ چودھری شوکت حسین فجر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے کبھی بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی کیونکہ وہ اس کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مخالفین سیاسی میدان میں تو ہماری جماعت کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ اقتدار کے حصول کے لیے غیر آئینی طریقوں کو اپناتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات