عام انتخابات 2018 کے شیڈول پر ملک بھر میں کام شروع ہوگیا

ملک بھر کے 849 ریٹرننگ افسران سے امیدوار کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرا سکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی فیس 100 روپے ہے ،قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار روپے ، صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق1 چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کر لی جائے گی

پیر 4 جون 2018 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) عام انتخابات 2018 کے شیڈول پر ملک بھر میں کام شروع ہوگیا،ملک بھر کے 849 ریٹرننگ افسران سے امیدوار کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرا سکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی فیس 100 روپے ہے ،قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق1 چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کر لی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سے کاغذات نامزدگی فارم ریٹرنگ افسران سے حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔کاغذات نامزدگی صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک وصول کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی آج سے 8 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے،کاغذات نامزدگی کی فیس 100 روپے ہے ،قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق1 چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کر لی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتیں سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی ترجیہی فہرستیں 8 جون تک طلب کر لی ہیں۔