ڈی جی خان ،ٹیچنگ ہسپتال ہسپتال کی کرپٹ اور بے حس انتظامیہ مجرمانہ غفلت کروڑوں مالیت کی سی ٹی سکین مشین مرمت کرانے کی بجائے کباڑ میں تبدیل

قیمتی پارٹس غائب کردئیے گئے،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیں

پیر 4 جون 2018 23:02

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) ٹیچنگ ہسپتال ہسپتال کی کرپٹ اور بے حس انتظامیہ مجرمانہ غفلت کروڑوں مالیت کی سی ٹی سکین مشین مرمت کرانے کی بجائے کباڑ میں تبدیل کردی گئی،قیمتی پارٹس غائب کردئیے گئے ،پرائیویٹ لیب سے ڈیوٹی ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا کمیشن طے، فی مریض کا سی ٹی سکین 15 سوروپے مقرر،سی ٹی سکین کے حصول کے لئے بے بس مریضوں کو مقر ر کرد ہ لیب پر بھیج کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ، چھ ماہ گزرنے کے باوجود سی ٹی سکین کی مرمت نہ کرائی جاسکی ،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیں ،شہریوں کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں نصب سی ٹی سکین مشین گزشتہ 6ماہ سے خراب ہے سی ٹی سکین مشین مرمت کی بجائے پارٹس نکال کر غائب کر دئے گئے ہیں زرائع سے معلوم ہواہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے بعض کرپٹ عناصر نے پرائیویٹ لیب مافیا سے ملی بھگت کرکے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں موجود سی ٹی سکین مشین کے قیمتی پارٹس نکال کر تبدیل کرلئے ہیںجس سے نہ صرف محکمہ صحت کو مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا بلکہ اس غیر قانونی عمل سے حکومت کی طرف سے دی جائے والی سی ٹی سکین کی سہولت سے غریب اور الاچار مریضوں کو محروم کردیا ہے جس کے باعث دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج شدید زخمی مریضو ں کو جنہیں آکسیجن بھی لگی ہوتی ہے کو سٹریچر پر ڈال کر پرائیویٹ لبارٹریوں پر سی ٹی سکین کے لئے لے جایا جاتا ہے جس سے زخمی مریضوں کی حالت راستے میں بگڑ جاتی ہے جبکہ متعددبار سی ٹی سکین کے لئے پرائیویٹ لبارٹریوں پر لے جاتے ہوئے کئی مریض راستے میں بھی دم توڑ گئے ہسپتال انتظامیہ ،ڈیوٹی ڈاکٹروں اور پرائیویٹ لبارٹری مافیا کی مبینہ ملی بھگت کے باعث روزانہ سینکڑوں مریضوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے ایک اندازے کے مطابق سی ٹی سکین کے حوالے سے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میںروزانہ 150سے زائدمریض ہسپتال لائے جاتے ہیںجن کے سر میں چوٹ لگی ہوتی ہے جنہیں سی ٹی سکین کے لئے پرائیویٹ لیب پر لے جایا جاتا ہے ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ اس طرح کے بے رحمانہ طرز عمل کے باعث ٹیچنگ ہسپتال ڈیر ہ میںفوری طبی امداد کی صورت حال انتہائی سنگین نوعیت اختیار کرگئی ہے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران اورہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث لوگوں کو علاج معالجے کے لئے جس قسم کی اذیت ناک صورتحال کااس وقت سامنا ہے شہریوں محمد اسماعیل ،الطاف حُسین ،یاسر جاوید ،طاہر طیب ایڈووکیٹ ،طاہر نیازی ،محمود بھٹی ،حذیفہ خان،دلشاد ملک،محمد ندیم شیخ و دیگر نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی صوبائی و ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے سی ٹی سکین مشین کو فوری طور ٹھیک کراکر شہریوں کو اس اذیت سے بچایا جائے۔