سیکرٹری سینٹ امجد پرویز اپنی کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے کیلئے تعیناتی پیمرا میں کروانے کیلئے کوشاں

پیر 4 جون 2018 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سیکرٹری سینٹ امجد پرویز (ن) لیگ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر غیر قانونی تقرریوں ، بڑے پیمانے پر کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے کیلئے اپنی تعیناتی پیمرا میں کروانے کیلئے کوشاں ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سیکرٹری سینٹ امجد پرویز اعلیٰ سطح پیمانے پر اپنا تبادلہ پیمرا میں کروانے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے وہ نگران سیٹ اپ میں نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے قریبی رفقاء سے رابطے کررہے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینٹ میں ہونیوالی سینکڑوں تقرریاں اور غیر قانونی پروموشنز میں انہوں نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے جس کو چھپانے کیلئے وہ جلد از جلد اپنا تبادلہ کروانا چاہتے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بجائے دیرگ جماعتوں کے کارکنوں کو سینٹ کے اندر تقرریاں کروانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ان تقرریوں کے حوالے سے رضا ربانی کا پورا ساتھ دیا سیکرٹری سینٹ امجد پرویز کے بارے میں معلوم ہو ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈی 12\ میں ایک شاہانہ کوٹھی کا کام جاری ہے جس پر یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ سیکرٹری سینٹ کے پاس اتنی خطیر رقم کہاں سے آئی اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی تقرریوں اور پرموشنز میں انہوں نے بڑے پیمانے پر کرپشن اور بے ضابطگیاں کی ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری سینٹ امجد پرویز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا یہ معلوم ہوا ہے کہ نگران سیٹ اپ میں سیکرٹری سینٹ اپنا تبادلہ کروا کر منظر عام سے غائب ہونا چاہتے ہیں کیونکہ سینٹ کے اندر ہونے والی غیر قانونی تقرریوں اور پروموشنز پر ملازمین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔