صوابی ، وین کی مسافر کوچ سے ٹکر ، 6افراد جاں بحق ،8شدید زخمی ، مسافر کوچ میں لگے گیس سیلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے ، 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،موٹر وے پولیس

پیر 4 جون 2018 23:38

اٹک /صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) صوابی میں وین نے مسافر کوچ کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 8شدید زخمی ہو گئے ہیں،حادثے کے بعد مسافر کوچ میں لگے گیس سیلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چھ مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین راولپنڈی سے پشاور جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے چھچھ انٹر چینج کے قریب وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پیر ہونے والے خولناک حادثے کے بارے میں موٹر وے پولیس نے کہاکہ حادثے کے بعد مسافر کوچ میں لگے گیس سیلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چھ مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ آٹھ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،موٹر وے پولیس کے ماطبق حادثے کا شکار مسافر وین راولپنڈی سے پشاور جارہی تھی۔