تمام سیاسی جماعتوں سمیت الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم سبھی عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے پرعزم ہیں، ملک احمد خان

منگل 5 جون 2018 00:00

اسلام آباد ۔ 4 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران وزیراعظم سبھی عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے عام انتخابات کا بروقت انعقاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران وزیراعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت غیر سنجیدہ و ناپختہ سیاست کر رہی ہے اور اپنے فیصلے کرنے سے بھی قاصر ہے۔