آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات

منگل 5 جون 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران پنجاب اور بالائی سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا ہے۔