Live Updates

عمران خان خواتین کے معاملے میں دل پھینک واقع ہوئے ہیں

ریحام خان نے عمران خان کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی لیکن عمران خان نے صبر کا مظاہرہ کیا،معروف صحافی عارف نظامی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 12:37

عمران خان خواتین کے معاملے میں دل پھینک واقع ہوئے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ چئیرمین عمران خان خواتین کے معاملے میں دل پھینک واقع ہو ئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف نظامی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے ایک وزیر اعلی ہوتے تھے جن کا نام مصطفی کھر ہے۔جنھیں ’شیر پنجاب ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

مصطفی کھر کا کام ہی شادیاں کرنا تھا۔اور ان کے کئی خواتین کے ساتھ افئیرز بھی تھے۔لیکن مصفطی کھر کو اس کا کبھی بھی سیاسی طور پر نقصان نہیں ہوا۔ایک بار ذوالفقار بھٹو نے میرے سامنے مصطفی کھر سے متعلق کہا تھا کہ یہ شراب پیتے ہیں۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ جب کوئی آدمی اڑان پر ہو تواس کو اس طرح کی چیزیں کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی بھی اس بارے میں لا ابالی طبعیت ہے۔

وہ فیصلے جلدی کر لیتے ہیں اور خواتین کے معاملے میں عمران خان دل پھینک واقع ہو ئے ہیں۔ اور بعض اوقات ان کے فیصلے غلط ثابت ہو جاتے ہیں۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ جب میں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی سے متعلق خبر دی تھی تو انہوں نے بہت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان کوئی سیدھی سادھی خاتون نہیں تھیں۔

انہوں نے عمران خان کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی۔اور عمران خان نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا تھا۔جب ریحام خان عمران خان سے جگھڑا کر کے لندن گئی تھیں۔تو عمران خان نے ایس ایم ایس پر ریحام خان کو طلاق بھی دی تھی۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کے پہلے شوہر اعجاز رحمن نے مجھے بتایا کہ ریحام خان نے ایک بار مجھ پر تشدد کیا اور مجھے پلیٹ ماری،وہ پلیٹ دیوار میں جا لگی اور دیوار میں سوراخ ہو گیا۔

لیکن مجھے لگتا ہے کہ ریحام خان کی یہ کتاب عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔خیال رہے کہ ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اورسوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ انکشافات کیے گئے ہیں جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ ن سے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات