سرگودھا‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں اور نمازیوں کو پریشان کر دیا

منگل 5 جون 2018 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) رمضان المبارک کے ایام میں موسم گرما کی شدت کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ نے روزہ داروں اور مساجد میں نمازیوں کو پریشان کر دیا وقفہ وقفہ سے بجلی کی بندش سے نظام زندگی معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایا کہ شہر اور گردونواح میں صبع سے دوپہر اور پھر رات گے تک بجلی کی گھنٹہ گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے کاروبار اور گھریلو معمولات کو الجھا کے رکھ دیا ہے جس سے تمام طبقات متاثر ہو رہے ہیں۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پانی کی قلت اور شدید گرمی نے لوگوں کا جینا محال بنا دیاجس میں نمازی اور روزہ دار بھی پریشان ہو گے۔