سنجے دت کے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دینے پر انہیں سلوٹ کرتا ہوں، پریش راول

منگل 5 جون 2018 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار پریش راول نے کہا ہے کہ وہ اداکار سنجے دت کے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دینے پر انہیں سلوٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار پریش راول نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور کی فلموں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، رنبیر کپور صرف فلمی پس منظر سے تعلق کی وجہ سے سٹار نہیں بنے لیکن ہو اپنی عمدہ اداکاری صلاحیتوں کی وجہ سے سٹار بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’سنجو‘‘ کا موضوع بہت دلچسپ ہے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ سنجے دت کی متنازعہ زندگی کی وجہ سے فلم میں ان کی زندگی سے متعلق جاننے کو بہت کچھ ملے گا اور جب میں ان کے بارے میں سوچتا ہوں توسنجے دت کے اچھا انسان ہونے اور اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دینے پر انہیں سلوٹ کرتا ہوں۔ فلم ’’سنجو‘‘ 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :