رواں سال سیمنٹ کی فروخت 42.915 ملین ٹن تک بڑھ گئی

منگل 5 جون 2018 16:04

رواں سال سیمنٹ کی فروخت 42.915 ملین ٹن تک بڑھ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 5.327 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران سیمنٹ کی فروخت 42.915 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 37.588 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.69 فیصد کے اضافہ سے 4.348 ملین ٹن تک بڑھا ہے۔