بلوچستان کے عوام مفاد پرستوں کو مسترد کردیں ،قیوم بلوچ

منگل 5 جون 2018 17:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) بلوچستان کے عوام مفاد پرستوں کو مسترد کردیں ،متحد ہوکر ہی بلوچ عوام کو دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ،بی این پی (عوامی ) عوام کے دکھوں کا مداوہ کرے گی ،ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے رہنماء قیوم بلوچ نے طلباء کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،وفد کی قیادت امین اللہ رئیسانی کررہے تھے جبکہ صغیر بلوچ ،ایوب بلوچ ،محراب بلوچ ،ذیشان بلوچ اور دیگر وفد میں شامل تھے ،قیوم بلوچ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں بلوچستان اور یہاں کے عوام کو تجزیہ گاہ بناکر رکھا گیا تھا اقتدار پرستوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اقتدار کی باری باری کا گیم کھیلا ،بلوچستان کو مزید مسائل ومشکلات کے دلد ل میں دھکیلا گیا ،انہوں نے کہاکہ پس ماندہ بلوچستان جدید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ،جولائی 2018کے انتخابات میں بلوچستان کی حقیقی سیاسی قوتوں کو انتخابی اتحاد کے ذریعے متحد ہوکر شعبدہ بازوں کا پارلیمنٹ تک پہنچے کا راستہ روکنا چاہیے ،انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ بلوچستان کی صورتحال پر بھی نظر رکھیں اور رعوام کی درست سمت میں رہنمائی کریں ،کیونکہ پڑھا لکھا طبقہ ہی عوام میں مثبت شعور کو بیدار کرسکتا ہے ،وفد نے اس موقع پر مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :