گلوکارہ راگنی اہل خانہ کیساتھ عید الفطر منانے کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں

منگل 5 جون 2018 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) معروف گلوکارہ راگنی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید الفطر منانے کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گلوکارہ راگنی کا کہنا ہے کہ عید الفطر خوشی کا تہوار ہے اورا پنوں کے ساتھ اس مذہبی تہوار کو منانا میرے لئے باعث مسرت ہے ۔ پاکستان آکر رمضان کے روزے رکھنے کے ساتھ عید کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اور عید کیلئے خوبصورت ملبوسات اور جوتے بھی خرید چکی ہوں جبکہ چوڑیاں اور مہندی کا کام چاند رات کا تک مقوف کر رکھا ہے اور عید الفطر کے بعد دبئی واپس روانہ ہوجائوں گی ۔۔

متعلقہ عنوان :