ایف آئی اے نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھتیجے ڈاکٹر کشف ریاض کیخلاف گردوںاور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی

منگل 5 جون 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ایف آئی اے نے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھتیجے ڈاکٹر کشف ریاض کیخلاف گردوںاور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ایف آئی اے نے ڈاکٹر کشف کیخلاف مقدمہ مقامی شہری کرامت کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس نے اپنی درخواست میں ڈاکٹر کشف ریاض پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر کشف ریاض نے گردے کی تبدیلی کے عوض اسے بطور ڈونر آٹھ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا ڈاکٹر کشف نے گردہ لے لیا مگر پیسے نہیں دئیے جس پر ایف آئی اے نے گزشتہ روز ڈاکٹر کشف ذاتی حیثیت طلب کر کے ان سے تفتیش کی واضح رہے کہ ڈاکٹر کشف ریاض اس سے قبل بھی فیصل آباد میں گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوچکے تھے اور ان کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے قبل از ضمانت گرفتاری کروا رکھی ہے ۔