اکادمی ادبیات پشاور میں تعزیتی اجلاس ، شرکاء کا پروفیسر داور خان دائود کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار

منگل 5 جون 2018 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) اکادمی ادبیات پاکستان پشاور کے اسسٹنٹ ریذیڈنٹ ڈائریکٹرخان بادشاہ نصرت کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ا جلاس میںپشاور سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے معروف دانشور، شاعر ، ادیب ، مقالہ نگار ، نقاد اور محقق پروفیسر داور خان دائود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا مرحوم کی پسماندگا ن سے دلی ہمدردی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی نیز اکادمی ادیبات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمیدنے بھی اپنے ایک پیغام میں پروفیسرداور خان دائودکی وفات کو پشتو اور اردو ادب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر داور خان دائود اپنی علمی و ادبی خدمات کی بنیاد پر ہمیشہ ناقابل فراموش رہینگی․ اجلاس میںفیض اللہ خان ، محمد جبار جبار، امجدعلی خادم، حضرت شاہ ظہیر ، سرتاج خان، مرادعلی مراد، اختر زمان ، شاہ زمان ، محمد علی صابر ، ابرار خان ابرار اور صلاح الدین وغیرہ نے شرکت کی ۔