سوراب، آرسی ڈی قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ، خواتین سمیت چھ افرادزخمی

منگل 5 جون 2018 20:10

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) آرسی ڈی قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ خواتین سمیت چھ افرادزخمی ،تفصیلات کے مطابق تاریکی کے مقام پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹوڈی کارتیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں دوخواتین اوربچوں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال سوراب منتقل کیاگیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امداددی گئی، حادثہ کاشکارخاندان کاتعلق ڈیرہ غازیخان پنجاب سے بتایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :