حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت کل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

منگل 5 جون 2018 20:33

اسلام آباد، عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) خلیفہ چہارم مولود کعبہ شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت کل -21رمضان المبارک بروز بدھ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گااس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھرمیںیوم شہادت کے موقع پر مجالس عزا تابوت جلوس اورتقریبات انعقاد پذیر ہوں گی خلیفہ چہارم کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر مقررین علماء کرام اور زاکرین روشنی ڈالیں گے جبکہ الیکٹرئونک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گی