اسلام آباد،چوری کی تین مختلف وارداتوں میںشہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم

پولیس شہریوں کی دادرسی کرنے میں ناکام کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا

منگل 5 جون 2018 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت میںچوری کی تین مختلف وارداتوں میںشہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے ۔پولیس شہریوں کی دادرسی کرنے میں ناکام کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ۔شیر محمد نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر میں داخل ہو کر نقدی ،زیورات اورلیپ ٹاپ چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محمد ذوالقرنین نے تھانہ کھنہ کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے د ن دھاڑے اس کے گھر کے باہر سے اس کا موٹرسائیکل نمبری EN-441چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔غلام رضوی نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں ۔وفاقی پولیس نے تمام درخواست کے مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :