اسلام آباد، گھریلو جھگڑے پر مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

منگل 5 جون 2018 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے گھریلو جھگڑے پر مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تاہم ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ لائی جا سکی ۔

(جاری ہے)

فہد خان نے تھانہ شہزادٹائون پولیس کو بتایا کہ حسن عباسی نے اسے فون پر سنگین نتائج سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دی وجہ عناد گھریلو جھگڑا ہے پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزم حسن عباسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی ۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :