پاکستان کے پرکشش سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کی ضرورت ہے، گورنرسندھ محمد زبیر
پاکستان میں دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو پر کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن مدد ، تعاو ن اور معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ سیاحت کے ساتھ ساتھ کوہ پیمائی کو بھی فروغ دیا جا سکے ، پاکستان کے پر فضا مقامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے نجی ادارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس ضمن میں کوہ پیمائی کے فروغ کو بھی فوقیت دینا ہوگی، سیاحت پر دوسری کانفرنس ’’پاکستان ٹریول مارٹ ‘‘ اہم ثابت ہوگی، بخاری گروپ کے چار رکنی وفد سے گفتگو
منگل 5 جون 2018 20:42
(جاری ہے)
ملاقات میں کانفرنس کے اغراض ومقاصد ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں سیاحت کے فروغ ،پہلی کانفرنس میں دنیا کے دس ممالک کے مندوبین کی شرکت اور اس کے نتائج اور پاکستان کے سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو پر کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن مدد ، تعاو ن اور معاونت فراہم کررہی ہے تاکہ سیاحت کے ساتھ ساتھ کوہ پیمائی کو بھی فروغ دیا جا سکے ، پاکستان کے پر فضا مقامات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے نجی ادارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس ضمن میں کوہ پیمائی کے فروغ کو بھی فوقیت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری سیاحتی کانفرنس میں دنیا کے 20 ممالک سے وفود کی شرکت سے پاکستان کا مثبت امیج اور سیاحتی مقامات کی تشہیر ہوگی جو کہ خوش آئند ہے حکومت کانفرنس کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی، کانفرنس کا کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو اس کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا جائے انھیں بریفنگ دینے سے اس کانفرنس کے ضمن میں اہم کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ ملاقات میں محمد رفیق خان نے گورنرسندھ کو بتایا کہ پہلی کانفرنس گذشتہ برس 9 نومبر کو منعقد ہوئی تھی جس میں وسط ایشائی ریاستوں ملائیشیا ، ترکی اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے وفود نے شرکت کی تھی جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، امسال کانفرنس میں توقع ہے کہ دنیا کے 20 ممالک کے وفود شرکت کرینگے۔ انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ افزائی سے ملکی خدمت کا جذبہ مزید بڑھ گیا ہے۔ #مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.