رائیونڈ کا بھوکا شیر ملکی بجلی کھا گیا، جاوید ناگوری

لیگ اپنی نااہلی دوسروںپر ڈال رہی ہے‘5 سال بجلی کے جھوٹے وعدے کرنے والوں سند یافتہ چور ہیں، وقاص شوکت

منگل 5 جون 2018 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کی بجلی کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رائیونڈ کابھوکا شیر ملک کی بجلی کھا گیا ہے 2013 میں بجلی کا شارٹ فال 2500 میگا واٹ تھا جبکہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کے سبب یہ شارٹ فال 7ہزار سے تجاوز کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف 2013 میں ملکی ترقی کا ایجنڈا لے کر آئے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو کچھ ملک میں چھوڑا تھا وہ بھی کنگال کر گئے۔ پاکستان کی معیشت آج تباہ کن حالات میں ہے۔ سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہوگیا ہے۔ بجلی کے جھوٹے دعوے کرنے والے جھوٹے دعوے کرتے کرتے فارغ ہوگئے اور آج اپنی غلطیاں دوسروں کے سر ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ شریف خاندان سند یافتہ چور ہیں۔ پہلے کہتے تھے ملک سے بجلی کی کمی کا خاتمہ کردیں گے آج شریف بھائی کہتے پھر رہے ہیں کہ اگر 5 سال اور مل گئے تو بجلی کا مسئلہ حل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کے عیوض ملک کو گروی رکھ کر ترقی کا دعوے کرنے والے بھول گئے ہیں کہ ان قرضوں کو ادا بھی کرنا ہے۔