پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی شہر میں کارروائی ،38عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے

8علاج گاہوں پر چھاپہ،54عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیئے

منگل 5 جون 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 38عطائیوں کے ا ڈے سیل کر دیے،جن میں سے 22عطائی جنرل فزیشن بنے ہوئے تھے ،جبکہ دوسروں میں11 حکیم اور جراح،تین لیبارٹریاںاوردو جعلی دندان سازشامل ہیں۔ جن اڈوں پر عطائیت ہو رہی تھی ان میں علی میڈیکل سٹور اینڈکلینک،الممتاز ہسپتال ،عارف کلینک،جمیل کلینک،نوید کلینک،امجد علی کلینک،رشید کلینک،حیدری کلینک،ارشد کلینک،انور کلینک،مدینہ ڈسپنسری،نعیم کلینک،صدام مصطفی کلینک،ممتاز کلینک،انور کلینک،گلزار کلینک،عثما ن کلینک،طارق کلینک،اسلم کلینک،فاروق ہومیوپیتھک کلینک،جاوید میڈیکل سٹور اورعلی میڈیکل ہال شامل ہیں۔

دوسری جانب خان شفاخانہ جراح،افتخار جراح،آصف جراح،میران لعل ہڈی جوڑ،سردار جی یونانی دواخانہ،ہڈی جوڑ مرکز،اعظم دواخانہ،محمد رفیق جراح، فاروق احمد پہلوان،شاہد جیلان جراح اور لجپال جراح کے اڈوں کو بھی بندکر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآںکمیشن کی ٹیموں نے جعلی دندان سازعرفان ڈینٹل کلینک اورولید ڈینٹل کلینک،اورناصرلیب،جناع لیب کولیکشن سنٹراور الحمد لیب کو بھی سیل کر دیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز جن178علاج گاہوں پر چھاپہ مارا گیا،ان میں سے 54عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :