عدالت نے غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد ملزم کوجرم ثابت ہونے پر 3سال قید اور 10لاکھ روپے سزاسنادی

منگل 5 جون 2018 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے غیر قانونی اثاثہ جات کے ریفرنس میں نامزد ملزم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فاروق شاہ کوجرم ثابت ہونے پر 3سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم فاروق شاہ نے غیر قانونی اثاثہ جات بنا رکھے تھے اس سلسلے میں تحقیقات کے بعد ان کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کیا گیا تھا فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدگزشتہ روز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فاروق شاہ کو تین سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔

نیب کی جانب سے مذکورہ کیس کی اسپیشل پراسیکیوٹر راشدزیب گولڑہ ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔

متعلقہ عنوان :