ْاٹک: رمضان المبارک کے مقدس ماہ میںغیر اعلانیہ بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا

عوام کا جینا محال ،سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مسجدوں میں پانی نایاب اور مچھروں نے نمازیوں کا نماز تراویح پڑھنے میں شدید مشکلات،آبادی میں اضافے کی وجہ سے پرانے بجلی کے ٹرانسفارمر مختلف علاقوں اور محلوں کا لوڈ برداشت نہیں کر سکتے ،عوامی و سماجی حلقوں نے آبادی کے مطابق نئے پاور فل ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ

منگل 5 جون 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) رمضان المبارک کے مقدس ماہ میںغیر اعلانیہ بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ،سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مسجدوں میں پانی نایاب اور مچھروں نے نمازیوں کا نماز تراویح پڑھنے میں شدید مشکلات،آبادی میں اضافے کی وجہ سے پرانے بجلی کے ٹرانسفارمر مختلف علاقوں اور محلوں کا لوڈ برداشت نہیں کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے لوڈ پڑنے پر ٹرانسفارمر ٹرپ کر جاتے ہیں اور 2,2گھنٹو ں تک ٹرنسفارمر ٹھنڈے ہونے پر دوبارہ آن کیے جاتے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے آبادی کے مطابق نئے پاور فل ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے ،تفصیلات کے مطابق معصوم بچوں اور گھریلو خواتین کا برا حال،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریض ہسپتالوں میں اور بجلی سے کام کرنے والے عید الفطر کی آمد کے موقع پر ٹیلرز اور دیگر دوکاندار ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے پریشان،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی5سال پورے ہونے کے بعد نگران حکومت نے عوام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی5سالہ دور میں بجلی مہیا کرنے کا ادھار چکانا شروع کر رکھا ہے ،دن ہو یا رات مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رکھنا رمضان المبارک کے مقد س ماہ میں روزہ داروں کیلئے کسی عذاب سے کم نہ ہے اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے اور سخت گرمی میں بجلی کے نہ ہونے کی وجہ مساجد میں جانے والے نمازیوں کا برا حال ہے جبکہ عید الفطر کی آمد کے موقع پر ٹیلرز اور دیگر کاروباری بجلی بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشان اسی طرح ہسپتالوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی وجہ سے مریضوں کا دم گھٹنے لگا علاوہ ازیں بد ترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی سے گھریلو الیکٹرونکس کی اشیاء خراب ہونے لگیں جس کی وجہ سے گھریلو ں خواتین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ،بجلی کی بندش سے سرکاری و نجی دفتروں میں کام ٹھپ،عوامی و سماجی حلقوں نے نگران وزیراعظم پاکستان جسٹس (ر) ناصر الملک اور محکمہ بجلی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیاہے کہ اٹک کی عوام پر رمضان المبارک کے مقد ماہ میں رحم کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے۔