بلوچستان کے مختلف انتخابی حلقوں میں کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری، نواب اسلم رئیسانی ،

میر سراج رئیسانی نے حلقہ پی بی 35،میر سرفرازبگٹی ،نواب علی بگٹی اور طارق مسوری ،حلقہ پی بی 10، جام کمال نے حلقہ این اے 272اور حلقہ پی بی 50، میر حمل نے حلقہ پی بی 50، جمیلہ کاکڑ نے حلقہ پی بی 26کوئٹہ 3کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

منگل 5 جون 2018 21:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بلوچستان کے مختلف انتخابی حلقوں میں کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر سراج خان رئیسانی نے حلقہ پی بی 35،میر سرفرازبگٹی ،نواب علی بگٹی اور طارق مسوری بگٹی ،حلقہ پی بی 10،بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے حلقہ این اے 272اور حلقہ پی بی 50جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء وسابق رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے حلقہ پی بی 50،عوامی نیشنل پارٹی کی جمیلہ کاکڑ نے حلقہ پی بی 26کوئٹہ 3کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ہیں اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے مختلف ،سیاسی ،مذہبی ،قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں اور آزاد امیدواران کی جانب سے دوسرے روز بھی کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ جاری رہااور سینکڑوں امیدواران نے ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں بلکہ بعض پولنگ اسٹیشنز ودیگر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے بھی رجوع کیاگیاہے ۔