جماعت اسلامی کا سفرنفاذ اسلام اورحق و سچ کا سفر ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی
منگل 5 جون 2018 21:38
(جاری ہے)
یہ ملک بڑی قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل ہواہے۔اس کی بنیادوں میں پاکیزہ لہو ہے۔
کتنی مائوں نے اپنے بیٹے اور کتنی بہنوں نے اپنے بھائی قربان کردیئے۔لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھربار مال مویشی چھوڑدیئے۔آج جس حالت میں وطن عزیز موجود ہے اس کے ذمہ دارکرپٹ اور ظالم حکمران ہیں۔ اب جبکہ انتخابات کامرحلہ بھی آن پہنچاہے۔اس وقت پاکستان کے اندر ازسرنووہ قوتیں منظم ہورہی ہیں جوہمیں اجتماعیت سے محروم کرنا چاہتی ہیں اورمملکت خداد دادپاکستان کو اسلامی انقلاب کی منزل سے دور کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں متحد ہواسلام دشمن قوتوں کامقابلہ کرنا ہے۔ہمیں نہ کرسی کالالچ ہے اور نہ کسی مقام ومرتبے کی خواہش ہے۔اس ملک کے اندر اسلامی نظام کانفاذ ہمارے پیش نظر ہے۔یہی ہماری خواہش ہے اور یہی ہمارامطلوب ومقصودہے۔اللہ نیتوں سے آگا ہ ہے۔ہم انبیاکی سنت پر چل رہے ہیں اس لیے ناکامی کاکوئی خوف نہیں۔انشاء اللہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوں گے۔ آج دشمنوں نے عراق کو تباہ وبرباد کردیا،شام لہولہوہے،لیبیا جیساملک استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔چاروں اطراف سے دشمن ہم پر حملہ آور ہیں۔ان کامقابلہ سیکولریالبرلزکے بس کی بات نہیں،ان کامقابلہ صرف اور صرف اسلام پسند قوتیں ہی کرسکتی ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھااس میں صرف اورصرف اللہ اوراسکے رسولؐ کانظام ہی چل سکتاہے انتخابات اور جمہوری عمل ہی ملک میں نظام اور قیادت کی تبدیلی کی پائیدار شاہراہ ہے ۔ ستر سال میں سیاسی جمہوری قیادت ، سول بیوروکریسی اور ریاست کے اہم ترین اداروں کی ناپختگی اور مفادات پر مبنی کمزور اقدامات نے پورے نظام کو درہم برہم کردیاہے ۔ ووٹرز اپنی عزت کے لیے ووٹ اہل ، دیانتدار اور عزت داروں کے حوالے کریں پھر ہی پاکستان خوش حال و مستحکم ہوگا ۔ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی ہوتا جارہاہے ۔ اس وقت سیاست ، عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ایک پیج پر ہیں ،اب کوئی بھی دیدہ یا نادیدہ قوت انتخابی عمل کو سبوتاژ نہ کرے وگرنہ بڑی خرابیاں جنم لیں گی ۔ ماضی کی ہر حکومت نے غربت ، بے روزگاری ، بدامنی اور بدعنوانی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ مہنگائی نے غریب کو زندہ در گور کر دیاہے اور اب وقت آگیاہے کہ سرمایہ دارانہ جاگیردارانہ تسلط کا خاتمہ کیا جائے ۔ مغربی صیہونی اور بھارتی یلغار کا مقابلہ ایم ایم اے ہی کر سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.