پیر عطاء الرحمن خان نے انچارج واٹر ورکس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 5 جون 2018 21:53

سکھر۔ 5جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پیر عطاء الرحمن خان نے انچارج واٹر ورکس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور فرائض کی انجام دہی شروع کردی ۔ انہوں نے AEN واٹر ورکس اکرم عباسی، ٹیکنیکل انجینئر آغا جاوید اور واٹر سپلائی انچارج عاشق علی شیخ کے ہمراہ فیز I,II,III کا دورہ کیا اور پانی کی سپلائی کے نظام کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انچارج واٹر ورکس نے تمام والووز مین کو ہدایت کی کہ والووز آپریشن کو مکمل فعال کیا جائے اور کسی بھی فیز سے پانی کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہئے ۔

اس موقع پر اے ای این اکرم عباسی نے بجلی وولٹیج کی کمی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کم وولٹیج اور بجلی کی آنکھ مچلی کی وجہ سے شہر میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے ، انہوں نے نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹرز چلا کر شہریوں کو پانی فراہم کیا جائے اور خراب جنریٹرز اور مشینری کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :