کوئٹہ، بلوچستان نیشنل موومنٹ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ،

اہم فیصلے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی درخواستوں پر بھی غور ، کئی امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا

منگل 5 جون 2018 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بلوچستان نیشنل موومنٹ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کی جس میں اس کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی جس میں فاروق خان ایڈووکیٹ ‘ آغا غریب شاہ ‘ بلال محسن ایڈووکیٹ ‘ ثناء اللہ بلوچ ‘ رازق چھلگری موجود تھے جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جس میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی درخواستوں پر بھی غور کیا گیا جس میں کئی امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر سلکٹ کیا گیا جس میں تمام ممبران کی متفق رائے شامل تھی اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کے مفاد میں فیصلے کئے گئے اور اس اجلاس میں آنے والے الیکشن سے متعلق امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے نیشنل اسمبلی اور صوبائی اسمبلی ‘ نیشنل اسمبلی کے لئے ہمارے امیدوار ہیں اے این 268 میرمحمداقبال زہری اور پی بی 35 کے لئے میر دولت خان ابابکی ڈسٹرکٹ بارکھان کے لئے پی بی 9 وڈیرہ نذیر احمد پی بی 39 خضدار ون زہری کے لئے میر طارق اکرام اور مخصوص نشست برائے اقلیت کے لئے مکھی رادھے شام اور آصف مسیح شامل ہیں اور بقایا امیدواران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ اور ایڈووکیٹ چنگیز بلوچ اپنے آبائی حلقے سے الیکشن کے لئے امیدوار ہونگے ۔