اولپنڈی ،آر پی او محمد وصال فخر سلطان نے تھانہ سٹی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کرلیا

جہلم کے متعدد پولیس اہلکاروں کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے

منگل 5 جون 2018 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے راولپنڈی تھانہ سٹی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کرنے کے ساتھ ضلع جہلم کے متعدد پولیس اہلکاروں کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے آر پی اونے تھانہ سٹی کی نو تعمیرشدہ بلڈنگ کا افتتاح کر دیا تھانہ سٹی آمد پر آرپی او راولپنڈی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پرسی پی اوراولپنڈی افضال احمد کوثر ،ایس پی ہیڈ کوارٹر بہرام خان ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ طیفور اور ایس ایچ اوسٹی عامر سلیم کے علاوہ سٹی سرکل کے ایس ایچ اوبھی موجود تھے آرپی او نے تختی کی نقاب کشائی کے بعدتھانہ کے مختلف حصوں کی انسپکشن کرکے متعلقہ حکام کو بلڈنگ میں ضروری نقائص دور کرنے کے بارے میںہدایات دیںدریں اثنا آرپی او نے ضلع جہلم کے تھانہ پنڈدادنخان کے مشہور مقدمہ میں ایس ایچ او عبدالغفورسب انسپکٹر شہباز احمد ،سب انسپکٹر عثمان تصدق کی اچھی کارکردگی پر10 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں جبکہ اے ایس آئی غلام مجتبیٰ اورہیڈ کانسٹیبل امتیازکو 5ہزار روپے نقد اورتعریفی اسناد کے علاوہ کانسٹیبلوں خاور حسین،وقاص علی،فرحاد اسلم ،تصور اقبال ،مقدر علی،یاسر خان،محمد عادل ،وقار حسین،حسنات احمد ،ذوالفقار علی،عدیل انور ،ظفر اقبال اور کامران علی کو3ہزار روپے فی کس اور تعریفی اسناددیں۔

متعلقہ عنوان :