ڈیرہ میں بھی ہزاروں افراد شہر کی تمام مساجد میں اعتکاف پر بیٹھ گئے

منگل 5 جون 2018 22:53

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ملک بھر کی طرح ڈیرہ میں بھی ہزاروں افراد شہر کی تمام مساجد میں اعتکاف پر بیٹھ گئے ،خواتین گھروں میں اعتکاف میں بیٹھ گئیں ۔مساجد میں اضافی یوپی ایس سمیت دیگر اشیاء کی فراہمی کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بعض حساس ترین مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں سے شناختی کارڈ بھی حاصل کیے گئے ہیں رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن رمضان المبار ک کے آخری عشرے میں لیلتہ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کراپنا ناطہ اللہ تعالی سے جوڑ لیتے ہیں ۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں رب العزت کی خوشنودگی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم ؐکی سنت ہے ۔اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑون مساجد میںگزشتہ روز بیس رمضان المبارک کو عصر کے بعد اعتکاف پر ہزاروں افراد اعتکاف پر بیٹھ گئے ہیں ۔اعتکاف پر بیٹھنے والے افرادیکم شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے ۔اس سلسلے میں حساس ترین مساجد میں سیکورٹی بھی الرٹ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :