Live Updates

قبل از وقت انتخابات دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے، نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 6 جون 2018 10:35

قبل از وقت انتخابات دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے، نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے اور اس کا آغاز ہو چکا ہے۔ الیکشن سے پہلے عدالتوں میں طلب کیا جانا قبل از الیکشن دھاندلی کا آغاز ہے، یہ آج سے نہیں بہت پہلے سے آغاز ہو چکا تھا، مجھے نا اہل کیا گیا اور پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا آغاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے، جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا، تبدیلی آ کر رہے گی جو ملک کے لیے ناگزیر ہے۔2018 تبدیلی کا سال ہے اور تبدیلی آ کر رہے گی۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہوگا مجھے نہیں، اس سے متعلق صرف اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات