اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ سید سجا د علی شاہ کا بازار کا دورہ،

غیرمعیاری اشیاء کی فروخت پر دوکانداروں پرجرمانے

بدھ 6 جون 2018 11:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ سید سجا د علی شاہ نے ایبٹ آباد بند کھوہ رحمان پلازہ زربت مارکیٹ کی مختلف دوکانوں پر چھاپہ کے دوران بڑی مقدار میں میں غیرنمبر کریمیں لوشن اور پائوڈر وغیرہ برآمد کر کے دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

حجاموں سے گندے تولیے غیرمعیاری کریم اور ٹیلر ماسٹر کے سرکاری نرخنامہ سے زائد کے نرخ مقرر کرنے پر جرمانے عائد کئے ۔

سید سجاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں دو نمبر اشیاء فروخت کرنے والوں کا راج ہے جو کہ قابل افسوس اور غریب عوام پر ظلم ہے۔صارفین غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں ،غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :