ہری پور، حافظ محمد ریحان این اے 17سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار نامزد،

مولانا فیوض الرحمن مدنی پی کی40سے امیدوار ہوں گے

بدھ 6 جون 2018 11:43

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع ہری پور نے امیدواروں کا حتمی انتخاب کر لیا ۔حافظ محمد ریحان این اے 17، مولانا فیوض الرحمان مدنی القریشی پی کی40 جبکہ راجہ غیاث الدین پی کی41 سے امیدوار نامزدکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل ضلع ہری پور کے انتخابی بورڈ کا اجلاس ضلعی دفتر جماعت اسلامی سکندرپور روڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ایم ایم اے حافظ محمد ریحان نے کی ۔اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد امیدواروں کا چناؤکیا گیا۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے ضلعی قائدین نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کی انتخابی مہم تیز کردیں۔